اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایس پی سکیورٹی آپریشنز خان زیب نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ایس پی سکیورٹی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے
اورمسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے
انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی
شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا
شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے،ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے
شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر آپریشنز ڈویژن کے تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں