اسلام آباد(کرائم رپورٹر)دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کو مزید سخت اورموثر بنانے کیلئے تشکیل دیے گئے خصوصی پولیس دستوں کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ،وفاقی دارلحکومت کو ماحولیاتی اور شور کی آلودگی سے پاک کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے اسلام آبادپولیس کی جانب سے پریشر ہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کردیا گیاہے
اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیرنگرانی اسلام آباد پولیس کا دھواں چھوڑنے اور پریشر ہارن والی گاڑیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں،اس ضمن میں تمام زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں اورخصوصی دستوں کو مزید فعال کردیا گیاہے
جو اسلام آباد کے اہم مقامات اور شاہراؤں پر تعینات ہیں،یہ دستے پریشرہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں
پریشر ہار ن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں انسانی صحت کے لئے خطرناک ہے اور شہریوں کے لئے وبال جان ہیں ان کے خلاف کارروائی کرکے اسلام آباد کو ماحولیاتی اور شور کی آلودگی سے پاک کرنا اسلام
آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔