اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایس پی سواں زون اقبال حسین نے تھا نہ لو ہی بھیر کااچانک دورہ کیا
تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی، روزنامچہ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، مالخانہ، حوالات، تفتیشی افسران کے کمروں اور رہائشی بیرک کا جائزہ لیا
شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ نے اور ان کے مسائل کو تر جیح بنیا دوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اورتمام انتظامی امور پر بریفنگ لی، ایس پی سواں زون نے ریکارڈ کی جانچ پڑ تا ل کی، ما لخا نہ اور حو الا ت کو چیک کیا اور پولیس افسران کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا
اس مو قع پر انہوں افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ یا جائے اور ان کے مسائل تر جیحی بنیا دوں پر حل کیے جائیں
،شہریوں کے ساتھ نارواسلوک یا غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،،انہوں نے افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔