آر آئی یو جے کا جنگ گروپ کے سینئر ورکر عمران بٹ کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

آر آئی یو جے کا جنگ گروپ کے سینئر ورکر عمران بٹ کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جنگ گروپ کے سینئر ورکرعمران بٹ کی ایف آئی اے کی جانب غیر قانونی گرفتاری اور حبس بے جا میں رکھنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں جنگ گروپ انتظامیہ ورکرز صحافیوں کو ان کے حقوق دے، مطالبات پورے کرئے بصورت دیگر جنگ دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا

مقررین نے راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس (آر آئی یو جے )کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا

احتجاجی مظاہرے سے راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک ،قائمقام جنرل سیکرٹری گلزار خان سنیر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی ، شکیل قرار ،شیخ وحید ،جاوید ملک، روبینہ شاہین، عمران بٹ، شاہد محمود اور دیگر نے خطاب کیا

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر آئی یوجے نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑی ہے

عمران بٹ کی غیر قانونی گرفتاری اور حبس بے جا میں رکھنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ انتظامیہ نے اپنے ورکرز کے حقوق کا خون کیا ہے میر شکیل الرحمن روزنامہ جنگ میں کام کرنے والے صحافیوں اور ورکرز کو ان کے حقوق دیں

مطالبات پورے نہ کیے گے تو آر آئی یوجے جنگ دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی

طارق علی ورک نے کہا کہ آر آئی یوجے نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کےلیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم آج بھی ورکرز کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں

طارق ورک نے کہا کہ آئی ٹی این ای ہو یا دوسرے ادارے ہر سطح پر ار آئی یوجے نے آگے بڑھ کر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنا کردار ادا کیا ہے

قائمقام جزل سیکرٹری گلزار خان نے کہا کہ جنگ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور اپنے ورکرز کا حق انہیں دیں ہم کسی کو صحافیوں کے حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے

اس سے قبل عمران بٹ نے اپنی گرفتاری اور حبس بے جا میں رکھنے کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب روبینہ شاہین نے جنگ میں کام کرنے والی خواتین صحافیوں اور ورکرز سے جنگ انتظامیہ کے ناروا سلوک سے مظاہرین کو آگاہ کیا۔