اسلام آباد (امتثال سے )گرجر خان کے علاقے مندرہ کے قریب سی ڈی اے تحصیلدار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ تحصیلدار مرزا سعید اختر محفوظ رہے ۔
ذرائع مطابق مرزا سعید اختر سرکاری گاڑی پر اپنے گاوں جارہے تھے کہ مندرہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی ۔تین گولیاں سرکاری گاڑی کو لگیں لیکن مرزا سعید اس حملے میں محفوظ رہے
سی ڈی اے تحصیلدار مرزا سعید نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ۔مندرہ کے قریب واقع دربار پر رکے جہاں اسکے والدین کی قبریں ہیں وہاں سے دعا کرنے کے بعد جب وہ واپس گاڑی میں سوار یوکر جارہے تھے تو اس دوران انکی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلام آباد سے انکا تعاقب کررہے تھے اور انہوں نے مندرہ کے علاقے میں انہیں ٹارگٹ کیا تاہم وہ خوش قسمتی سے بچ گئے۔
واضح رہے کہ ڈی سی سے ڈی سے سردار محمد آصف کے ہمراہ مرزا سعید اختر نے حالیہ دنوں نے بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا چکے ہیں
جس میں پٹرول پمپ ۔بس اسٹیڈ کمرشل مارکیٹس اور گھر وغیرہ شامل ہیں ۔ مقامی پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے تاہم ابھی ملزمان کا کوئی پتا نہیں چل سکا ۔