پاکستان کسٹمز کے زیر اہتمام کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے سلسلے میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان کسٹمز کے زیر اہتمام کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے سلسلے میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان کسٹمز کے زیر اہتمام کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے سلسلے میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق ورکشاپ میں پاکستان کسٹمز کے ممبرز، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ،اس کے علاوہ ورکشاپ میں KGH اور MAERK کے بین الاقوامی ماہرین نے ماڈریٹر کے طور پر شریک ہوئے

ایف بی آر حکام کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق بین الاقوامی تجارت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان کسٹمز اپنے بزنس پراسسز کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کر چکا ہے

پاکستان کسٹمز اپنی کارکردگی، شفافیت اور اکاونٹیبلٹی کو بڑھانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیکل ٹولز اپنانے کے لئے پر عزم ہے،پاکستان کسٹمز محصولات میں اضافہ کرنے، بارڈر کمپلائنس اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے کام لے رہا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز بڑھتی ہوئی سرحد پار تجارت، ٹرانزٹ سپلائی چین، مینو فیکچرنگ کے پھیلاؤ اور جدید ٹیکنالوجیز کے چیلنجز سے آگاہ ہے۔وزیر اعظم کے وژن کے مطابق آپریشنز میں یکسانیت لانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے مکمل ہونے سے پاکستان کسٹمز مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ ہو جا ئے گا۔ کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ سے گڈ گورنس، اور تجارت میں سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ سے کارگو کی ہینڈلنگ بہتر ،سمگلنگ اور مس ڈیکلریشن کے خطرات کم ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔