غیر قانونی تعمیرات ،بلیوورلڈ سٹی کے مالک اور شیر افضل مروت کی قبل از وقت ضمانت منظور

غیر قانونی تعمیرات ،بلیوورلڈ سٹی کے مالک اور شیر افضل مروت کی قبل از وقت ضمانت منظور

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )بلیو ورلڈ سٹی ، کے مالک اور پی ٹی آئی راہنما شیر افضل مروت کو گرفتاری کا خوف ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گئے

عدالت نے بیس ، بیس ہزار کے مچلکوں پر الگ الگ درخواست پر قبل از وقت ضمانت منظور کر لی ۔

یاد رہے کہ بلیو ولڈ سٹی ، کے مالک سعد نذیراور نعیم اعجاز ، پی ٹی آئی راہنماشیر افضل مروت کے فارم ہاوس کے خلاف راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کر نے اور لے آﺅٹ پلان کی منظوری کے بغیر اس کی تشہیر نہ کر نے کا کہا لیکن بلیوولڈ سٹی انتظامیہ نہ رکی

اور ملک بھر میں پلاٹ فروخت کرتے رہے تشہر اور لے آوٹ منظور نہ کر نے کے معاملے میں سعد نذیراور نعیم اعجاز ، شیر افضل مروت کا چالان کیا تھا۔

یاد رہے کہ عدالت نے چند روز قبل بلیو ولڈ سٹی کے مالک ، سعد نذیراور نعیم اعجاز ، پی ٹی آئی راہنما شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ عدالت پیش ہو عدالت پیش نہ ہوئے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

آر ڈی اے نے 2019 میں چالان کیا تھاآر ڈی اے کی انسپکٹر نے مبینہ طور پر بلیو ولڈ سٹی سے معاملات طے کر کے چالان دبائے رکھا تھا

نئے آنے والے ڈی جی نے چالان عدالت بھجوا دیے جس پر ان کو نوٹس جاری کیا گیا بعد از اں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی

گزشتہ روز سعد نذیر،نعیم اعجاز ، پی ٹی آئی راہنما شیر افضل مروت اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست کے ساتھ ضمانت بھی دائر کر دی جو عدالت نے سماعت کے بعد منظور کر لی۔

اس موقع پرشیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ یہ چالان 2019 میں ہوا تھا اور جس زمین کا انہوں نے چالان کیا ہے

تعمیرات کا وہ زمین ہماری جوائنٹ فیملی کی ہے اور میرے بھائی کے نام ہیں اور ار ڈی اے نے چالان میرا کیا ہوا ہے میں ان پر کیس کروں گا جس پر عدالت نے آر ڈی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے