اسلام آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ہمک ٹاؤن کے علاقہ جی ٹی روڈ پر مسلح ڈکیتی کی واردات چھ نامعلوم ڈاکو دن دہاڑے ایچ بی ایل حبیب بینک میں گھس گئے
اور بینک کے عملے کو یرغمال بناتے ہوئے اڑھائی کروڑ سے زائد کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس جائے پر تاخیر سے پہنچ گئی اس دو موقع سے فرار ہو چکے تھے۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس ذرایع کے مطابق چھ ناملوم ڈاکو دن دہاڑے بینک میں گھس گئے اور عملے کو یرغمال بناتے ہوئے بینک سے 90 لاکھ روپے مالیت کی نقدی چھین لی
پولیس کا کہنا ہے کہ بینک منیجرنے بیان دیا ہے ان کی نقدی اڑھائی کروڑ سے زیادہ چھینی گئی ہے جس پر پولیس نےکہا کہ ہم سٹیٹ بینک سے پوری تفتیش کر لیں گے کہ بینک میں کتنی رقم ائی ہے
تاہم پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے تہم پولیس ابھی کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔