تین سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب گیا

تین سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب گیا

اسلام آباد۔تھانہ ترنول کی حدودمحلہ عثمانیہ کارہائشی تین سالہ لڑکابرساتی نالامیں ڈوب گیا۔اہل علاقہ نے اپنی مددآپ کےتحت نعش تلاش کی۔

بتایاگیاہے کہ ریسکیوون فائیو کواطلاع دی گئی لیکن کوئی مددنہ ملنے پرمحلہ کےلوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت محلہ عثمانیہ سے لے کرنجی ہاوسنگ سوسائٹی (کیبینٹ ہاوسنگ سوسائٹی )تک نالے کو سرچ کیا

اوربالاآخرکیبنٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے نالے سے بچے کو ڈھونڈ نکالا تاہم اسوقت تک وہ دم توڑ چکاتھا۔