راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،شراب سپلائرگرفتار

راولپنڈی۔راولپنڈی صدربیرونی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر گرفتارکو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب اور دیگر سامان برآمدکرلی

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتارملزم کی شناخت ارشد عرف بھولا کے نام سے ہوئی،ملزم سے 180 لیٹر شراب،200سے زائد خالی بوتلیں اور دیگر سامان برآمد ہوا

ملزم نے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر بیرونی پولیس کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔