محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے افسران کے لئے تعریفی لیٹر جاری

محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے افسران کے لئے تعریفی لیٹر جاری

راولپنڈی۔ آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی جانب سے محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے افسران کے لئے تعریفی لیٹر جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغراور ایس ایس پی انوسٹیگیشن زنیرہ اظفر کو محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات پر تعریفی لیٹر دئیے گئے۔

آر پی او راولپنڈی کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز، ایس پی راول فیصل سلیم، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور ایس پی سیکورٹی ناصر علی خان کو بھی تعریفی لیٹر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی جانب سے محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے افسران کے لئے تعریفی لیٹر جاری کیے گئے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغراور ایس ایس پی انوسٹیگیشن زنیرہ اظفر کو محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات پر تعریفی لیٹر دئیے گئے۔

آر پی او راولپنڈی کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز، ایس پی راول فیصل سلیم، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور ایس پی سیکورٹی ناصر علی خان کو بھی تعریفی لیٹر دئیے گئے۔

ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پی صاحبان کو بھی تعریفی لیٹرز جاری کئے گئے ہیں،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران راولپنڈی پولیس نے بہترین انتظامات کر کے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا

، بہترین سیکورٹی انتظامات کی بدولت کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس شب و روز تندہی کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہی ہے۔