وفاقی دارلحکومت کی سی ائی اے پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مبینہ تشدد کے باعث شہری جاں بحق

اسلام آباد.وفاقی دارلحکومت کی سی ائی اے پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مبینہ تشدد کے باعث شہری جاں بحق وفاقی پولیس کےشعبہ سی آئی اے کی زیرحراست ملزم پولیس کے مبینہ تشددسےجاں بحق ہوگیاہے۔

ذرائع کے مطابق انچارج سی آئی اےپولیس نے مقتول صالح باران ساکن ژوب کوچوری کےالزام میں گرفتار کیاتھاجسکی پراسرارطورپرمنگل اوربدھ کی درمیانی رات موت واقع ہوئی جسکےبعدڈیوٹی افسرنے فوری اسے پمزمنتقل کردیاجہاں پربدھ کوپہلے کئی گھنٹے تک سی آئی اے پولیس ملزم کاپوسٹمارٹم کرانےیانہ کرانے کے سلسلہ میں تذبزب کاشکار بتائی گئی.

تاہم معاملہ اعلی افسران کے علم میں آنے کے بعد پمز ہسپتال سے پوسٹمارٹم کرالیاگیاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ملزم کی پولیس حراست میں موت کےحوالے سےایف آئی آر میں قتل کی دفعہ 302 کی بجائے پیٹی بھائیوں کورعایت دلوانے کی خاطر کمزوروفعات 319/320 مقدمہ میں لگوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ وفاقی پولیس کےاعلی افسران کوبتایاجارہاہے کہ ملزم نے پل سے چھلانگ لگائی جس سے اسکی موت واقع ہوئی۔