تاجر دو ست سکیم تاجروں کا معاشی قتل ،حکمرانوں کی عیاشی کیلئے ٹیکس نہیں دینگے،اجمل بلوچ

تاجر دو ست سکیم تاجروں کا معاشی قتل ،حکمرانوں کی عیاشی کیلئے ٹیکس نہیں دینگے،اجمل بلوچ

اسلام آباد۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت تاجر دوست ا سکیم کے ذریعے تاجروں کا معاشی قتل کر رہی ہے،حکمرانوں کی عیاشیوں کیلئے تاجر ٹیکس نہیں دینگے،ملک بھر کی تاجر برادی نے 28اگست کو پورے پاکستان میں ہرتال کی کال دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی ہڑتال سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کریںبصورت دیگر تاجر اپنی ہڑتال کی تاریخ تبدیل کرنے پر مجبور ہونگے،حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے،تاجر کا ملک میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی پریشانی سے بیمار ہوچکی ہے،عوام اب اس موڑ پر آ گئی ہےکہ وہ اب صرف میڈیکل اسٹورزیا کریانہ سٹور کے سامنے کھڑے ہیں،پاکستان کی غریب عوام شدید مشکلات میں ہے،حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں،حکمران بڑی گاڑیوں کی بجائے چھوٹی گاڑیاں استعمال کریں،ملک میں سیاسدانوں کی مراعات کم کی جائیں،236 اشیاء خوردونوش پر لگایا گیاہے اس کو واپس لیا جائے۔

وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ ملکی معیشت پر سوچیں، کچھ ضلعوں میں تاجر برادری کو ڈرایا جا رہا ہے،اگر کوئی تاجر گرفتار ہوا تو تاجر برادری پہیہ جام ہڑتال کرینگے

اجمل بلوچ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، صدر کریانہ اسٹور زملک عبدالحمید، چیئرمین آل فرنیچر ایسوسی ایشن پاکستان زاہد حسین و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری 28 اگست کو پورے پاکستان میں ہرتال کی کال دی ہے

ایک سیاسی جماعت نے کہا ہے کہ یہ ہڑتال وہ کر رہی ہے،امیر جماعت اسلامی کو کہنا چاہیے ہیں کہ یہ ہڑتال صرف اور صرف تاجروں کی ہے کسی سیاسی جماعت کی نہیں،امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان کی وضاحت نہ کی تو ہڑتال کی تاریخ تبدیل کرنے پر مجبور ہونگے

پنجاب میں 24 روپے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے،دوسری جانب حکومت نے دکانوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے،حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے،تاجر کا ملک میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی پریشانی سے بیمار ہوچکی ہے،عوام اب اس موڑ پر آ گئی ہےکہ وہ میڈیکل اسٹورز کے سامنے کھڑے ہیں،ملک میں سیاسدانوں کی مراعات کم کی جائے،،پاکستان میں تاجروں پر غیر قانونی ٹیکس واپس لئے جانے،حکومت نے تاجروں کے مطالبات کو منظور نہ کیا تو تاجر سڑکوں پرہو گا۔

غریبِ عوام پر 18 فیصد ہولڈنگ ٹیکس لگائے گئے ہیں،وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ ملکی معیشت پر سوچیں،پاکستان کی غریب عوام شدید مشکلات میں ہے،حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں،حکمران بڑی گاڑیوں کی بجائے چھوٹی گاڑیاں استعمال کریں،صدر اور وزیراعظم اپنا پیسہ غریب عوام پر لگائیں کیونکہ عوام اس وقت مشکل میں ہے۔

28 اگست کو پورے پاکستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی،28 اگست کو ملک میں تمام چھوٹی بڑی دوکانیں بند رہے گی، اس موقع پرفرنیچر ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال میں ساتھ دینے کا اعلان کر دیا،ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں نے بھی 28 اگست کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔