وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا آئیسکو ہیڈ آفس کا دورہ

وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا آئیسکو ہیڈ آفس کا دورہ

اسلام آباد۔وفاقی وزیر توانائی پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے آئیسکو ہیڈ آفس کا دورہ کیا،بجلی چوری اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹاولرنس پالیسی پر عمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اویس لغاری نے کہا کہ استعمال شدہ بجلی یونٹس کی سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے، صارفین کو بہترین اور بروقت کسٹمر سروسز پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا،پنجاب حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کو دی جانے والی ریلیف فوری فراہم کی جائے۔

ایڈوانس ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی چوری میں کمی اور معیاری سروسز ممکن ہے،صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، لائن لائسنز میں کمی اور واجبات وصولی کے لئے سپسشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔