اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ 17 میل میں الائیڈ بینک کے باہر مسلح ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر فائرنگ سے سیکورٹی گارڈدم توڑ گیاجبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے، پولیس سرائے کے مطابق الائیڈ بینک کے باہر سکیورٹی ون میں سکیورٹی گارڈ رقم لے کر جا رہے تھے کہ اس دوران ڈاکو آگئے اور انہوں نے سکیورٹی گارڈ سے رقم چھیننے کی کوشش کی
اس دوران مزاحمت پر فائرنگ سے آزاد کشمیر کا رہائشی سلمان فضل گارڈکوگولیاں لگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دوسرا طارق شدید زخمی ہو گیا ہے جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ڈاکو گاڑی سے کیش کے بیگ لے اڑے جس کی مالیت ابتدائی طور پر پولیس کے مطابق تین کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس مجموعی مالیت کی رقم کی درخواست ائے گی تو پتہ چلے گا تاہم پولیس نے ناکہ بندی کی لیکن نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر کے موقع سے باسانی فرار ہو گئے