سی پی او سید خالد ہمدانی کاڈیجیٹل آرٹ نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت

سی پی او سید خالد ہمدانی کاڈیجیٹل آرٹ نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت

راولپنڈی ۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے پاکستان آرٹ کونسل کے زیر اہتمام ڈیجیٹل آرٹ نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے خوبصورت پاکستان کے عنوان سے نمائش کا افتتاح کیا، ممبر پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان بھی اس موقع پر موجود تھیں، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین اور نمائش میں شریک طلباء و طالبات نے سی پی او کا استقبال کیا۔سی پی او نے نمائش میں شریک طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور آرٹس کونسل میں پودا بھی لگایا

سی پی او سید خالد ہمدانی نے آرٹس گیلری میں ڈیجیٹل آرٹ کے فن پاروں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، نمائش میں آرٹس کونسل ڈیجیٹل گرافک شعبے کے طلباء و طالبات کے فن پارے شامل تھے، طلباء و طالبات نے پاکستان کے تاریخی مقامات پر 100 سے زائد ڈیجیٹل فن پارے تیار کئے،

ممبر پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان اور آرٹس کونسل کے عہدیداروں نے سی پی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس سب سے زیادہ کام کرتی ہے، سی پی او راولپنڈی کی محنت لائق تحسین ہے

اس موقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ طلباء و طالبات کے ساتھ آرٹس کونسل کا یہ وزٹ بہت اہم اور یادگار ہے، نوجوان نسل بہترین صلاحیتوں کی حامل ہے، محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے کام سے ملک و قوم کا نام روشن کریں، طلباء و طالبات کے تیار کردہ فن پارے قابل تعریف ہیں۔

طلباء و طالبات اور بچوں کی تقریبات میں شرکت سے ہمیشہ خوشی ملتی ہے، ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ کے لئے راولپنڈی پولیس کی خدمات ہر وقت حاضر ہیں،فوکس اور توجہ سے منزل حاصل ہوتی ہے، محنت کریں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

پولیس انٹرن شپ پروگرام اور فرینڈز آف پولیس کے پروگراموں میں طلباء و طالبات کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں،آرٹس کونسل کے اساتذہ کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں، پولیس کے لئے بہت سے چیلنجز ہیں، مجھے یقین ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق محفوظ پنجاب بنائیں گے