راولپنڈی ۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار نے کہا کہ تھانہ کے مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی اولین فریضہ ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار کی ٹیکسلا سرکل اور سول لائنز سرکل کے افسران سے میٹنگز،میٹنگز میں ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ڈی پی او سول لائنز، سرکل ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور تھانوں کے محرران کی شرکت کی۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس سمیت دیگر اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈکیتی، قتل، رابری،سٹریٹ کرائم سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری، شواہد کے حصول کے حوالے سے ٹائم لائن دیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ واہ کینٹ،تھانہ سول لائن تھانہ ویمن اور تحفظ سنٹر کا وزٹ کیا فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگز سمیت تمام متعلقہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
قتل، ڈکیتی، رابری، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے میرٹ پر یکسو کیا جائے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،ریکارڈ یافتگان کے خلاف بھی کاروائیاں کی جائیں،منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں تاکہ معاشرہ کو منشیات کے ناسورسے پاک کیا جاسکے۔
منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی اصل کامیابی ملزمان کی سزایابی سے جڑی ہے، منشیات کے مقدمات میں سزایابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،1787 اور آن لائن کمپلینٹ منیجمنٹ پر موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے، کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت گشت کو موثر بنایا جائے۔