اسلام آباد ،فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اقراءیونیورسٹی کے طلباءکے وفد کاآپریشنز ڈویژن کا دورہ،

اسلام آباد . فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اقراءیونیورسٹی کے طلباءکے وفد کاآپریشنز ڈویژن کا دورہ،وفد کو آپریشنز ڈویژن کے مرکزی نظام ،ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اقراءیونیورسٹی کے طلباءکے وفد نے آپریشنز ڈویژن کا دورہ کیا،وفد کو آپریشنز ڈویژن کے مرکزی نظام اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا گیا،.

وفد کو آپریشنز ڈویژن کا دورہ کرواتے ہوئے پولیس کے مرکزی نظام، تھانہ جات، دفاتر کی ورکنگ، تفتیش، کیمو نٹی پولیسنگ، پٹرولنگ اورنا کہ جا ت کے حو الے سے آ گا ہ کیا گیا،وفد کو شہر میں پٹرولنگ اور پولیس کی موثر کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویژن اہم کردار ادا کر رہا ہے.

، وفد کو مزید بتایا گیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود ناکہ جات تلاشی اور کوائف کے اندارج کے دوران جرائم کے انسداد اور مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد کو ایس پی صدر زون خان زیب نے آپریشنز ڈویژن کے مرکزی نظام اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بریف کیا، وفد کے شرکاءنے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہااور اس کامیاب دورے پر آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔