ارجنٹیناایمبیسی کے وفد کا ٹریفک ہیڈکوارٹرزفیض آبادکا دورہ،وفد کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مرکزی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل ون ونڈو ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس ہالز کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیا گیا۔
ارجنٹیناایمبیسی کے وفد نے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا،ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے وفد کو اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا، وفد کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مرکزی نظام، جدید ٹیکنالوجی کے حامل ڈیجیٹل ون ونڈو آپریشنل ہالز اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا .
اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیاگیا،ایس ایس پی ٹریفک اسلام آبادنے وفد کو بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جس میں ٹریفک پولیس فیلڈ آپریشنزاور ای چالان سسٹم جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو بتایا گیا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کے تحت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنیوالے شہریوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے.
اس سلسلے میں 24/7پولیس خدمت مراکز اپنی خدمات شہریوں کو پہنچا رہے ہیں اس کے علاوہ طلباءو طالبات کو لرنر پرمٹ ان کی دہلیز پر فراہمی کیلئے ڈیجیٹل سمارٹ وین مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں جا رہی ہیں ، وفد نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا، اور اس کامیاب دورے پر ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔