پی ڈبلیو ڈی بندش کیخلاف ملازمین ہیڈ آفس کے سامنے بھر پور احتجاج

اسلام آباد۔پی ڈبلیو ڈی بندش کیخلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے گزشتہ روز مشتعل افراد نے ہیڈ آفس کے باہر بھرپور احتجاج اور دھرنا دیا ساتھ ہی ساتھ مظاہرین مرکزی شاہراہ پر نکل آئے اور سری نگر ہائی وے بند کر دی اس دوران مظاہرین پی ڈبلیو ڈی کی فوری بحالی اور ملازمین کو تحفظ دینے کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

مظاہرین نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے گولڈن شیک ہینڈ کو مسترد کرتے ہوئے ادارے کی فوری بحالی کامطالبہ کیا۔مظاہرین کے ساتھ پی ڈبلیو ڈی کے انجینئرز اور دیگر افسران نے بھی بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔سری نگر ہائی سے کی بندش کی خبر ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے

،انتظامیہ کی یقین دہانی پر ملازمین نے آج تک کیلئے اپنااحتجاج ملتوی کردیا۔انتظامیہ نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کرکے یونین نمائندوں کی بات چیت کرائیں گے۔

پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین اور آفیسرز یونین کے عہدے داران لطیف اعوان، فہیم کندی،محمود عالم،ملک سہیل جبکہ برکت یونین کی جانب سے سید ذیشان شاہ سیف اللہ علوی کی سربراہی میں گزشتہ روز پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے معاملے میں احتجاج کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے بند کر دیا گیا مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی میں جو کرپٹ ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے پی ڈبلیو کو بند کرنے کے بجائے اس میں اصلاحات لائی جائے سری نگر ہائی وے بند ہونے کے باعث گھنٹوں ٹریفک بلاک رہی بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی

جنہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات وزیر ہاو¿سنگ وزیر خزانہ اور وفاقی وزیر داخلہ سے کرائی جائے جس پر انتظامیہ نے کہا کہ ہم مذاکرات کروائیں گے آپ مظاہرہ ختم کر دیں جس پر مظاہرین نے احتجاج آج تک کے لیے ملتوی کر دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا مطالبہ ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا