راولپنڈی ۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام، الفلاح فانڈیشن پاکستان کے تعاون سے راولپنڈی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں سینکڑوں صحافیوں اور ان کی فیملیز کا ماہر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور فری میڈیسن دی گئی فری میڈیکل کیمپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما وسینیٹر ناصر بٹ نے کہاہے کہ صحافی برادری کو عموما ذہنی دبائو کا سامنا کرناپڑتا ہے ، جس کی وجہ سے انکے اہل خانہ بھی متاثرہوتے ہیں ، مہنگائی اور مصروفیت کے اس دور میں انکے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور اس میں ادویات کی فراہمی ایک بڑاکام ہے جس پر میں اپنی اور اپنی جماعت کی جانب سے راولپنڈ ی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنھوں نے میڈیکل کیمپ لگا کر اپنی برادری اور انکے اہل خانہ کو موقع فراہم کیاتاکہ وہ اپنی صحت پر توجہ دے سکیں، اس موقع پر صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک،جوائنٹ سیکرٹریز گلزار خان و مجاہد نقوی ،ممبران گورننگ باڈی رضوان گیلانی ، غفران چشتی،معروف پروڈیوسرعاصمہ بٹ ،شیبابٹ ،سابق یوسی چیئرمین عبداللہ بٹ آر آئی یوجے کے سابق صدورعابد عباسی، عامر سجاد شاہ، سینئر صحافی گل قیصر خان ، لطیف عادل اوردیگر موجود تھے، ن لیگی سینیٹر ناصر بٹ نے میڈیکل کیمپ میں لگائے گئے کائونٹرز کا دورہ کیا، بعدازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا،آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان نے کہا کہ یونین نے آزادی صحافت ،آزادی اظہار رائے ،شہری آزادیوں ،انسانی حقوق اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے جد و جہد کی ہے اور شدید مشکلات کے باوجود اپنے فرائض کو سر انجام دیا ہے آر آئی یو جے آئندہ بھی اپنے ممبران اور ان کی فیملیز کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی۔ نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور آر آئی یو جے کی طرف سے میڈکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا، آر آئی یوجے کے فری میڈیکل کیمپ میں بعدازاں ممبران اسمبلی ضیا اللہ شاہ،عمران الیاس، طاہرہ مشتاق، زیب النسا،پی پی کے راہنماابن رضوی ،سینئرن لیگی راہنماحاجی شاہداقبال،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی کی ایم ایس ڈاکٹر فرزانہ ظفر، اظہار نیازی، آر آئی یوجے کے عہدے داروں افشاں قریشی، علی اختر، فرحان،اسلم ،شاہد اجمل سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، الفلاح فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے ان کے عہدیداران شریک رہے ، سینیٹر ناصر بٹ کاکہناتھاکہ پر یس کلب راولپنڈی سے طالبعلمی کے زمانے سے تعلق ہے ، صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں، انھوں نے آر آئی یوجے صدر طارق ورک ، جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو خصوصی طورپر سراہااور کہا کہ انکے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے ہوئے ہیں،ممبر پنجاب اسمبلی عمران الیاس نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے آر آئی یوجے اور پریس کلب کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اورکہاکہ میری خواہش ہے کہ نیشنل پریس کلب کا راولپنڈی کیمپ آفس ہر اعتبار سے مثالی ہونا چاہیے اس کے لیے حکومت پنجاب اور بالخصو ص وزیرا علیٰ پنجاب سے خصوصی گرانٹ جاری کروانگا۔ایم پی اے ضیااللہ شاہ کاکہناتھاکہ صحافی برادری کے لیے میڈیا ٹائون فیز ٹو کے لیے حائل روکاٹوں کو دور کروا تے ہوئے دیگر مسائل کے لیے عوام کی ہر دلعزیز قائد محترمہ مریم نواز سے درخواست کی جائے گی، آزادی اظہار رائے کے معاملے پر اپنے صحافی بھائیوں اور آر آئی یوجے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ایم پی اے زیب النسا ء نے آر آئی یوجے کی کاوشوں کو سراہااور کہاکہ ہمیشہ آر آئی یوجے نے صحافی برادری کی فلاح کے علاوہ جموریت کی بحالی، آئین وقانون کی بالادستی، شہری آذادی کے لیے جدوجہد کی ہے ، آر آئی یوجے کو سلام پیش کرتے ہیں ، ممبر پنجاب اسمبلی طاہرہ مشتاق کاکہناتھاکہ سیاست اور صحافت کوچولی دامن کا ساتھ ہے ، پریس کلب ہمارا گھر ہے ، صحافی برادری کے ساتھ ہیں ، آر آئی یوجے کی دعوت پر سب کام چھوڑ کر پریس کلب آئی ہوں،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر راولپنڈی کی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر فرازنہ ظفر کاکہناتھاکہ صحت کے مسائل کے حوالے سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا سن کر پریس کلب راولپنڈی آئی ہوں ، صحافیوں اور انکے اہل خانہ کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی اس لیے ہوئی کہ انھوں نے اپنی صحت کے حوالے سے وقت نکالا، معاشرے کے حساس ترین طبقے کے لیے ہماری خدمات حاضر ہیں ، آر آئی یوجے کے اس فری میڈیکل کیمپ میں شریک ہونے والے صحافیوں اور انکے اہل خانہ کاکہناتھاکہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ، انھوں نے آر آئی یوجے اور قائد افضل بٹ کی ٹیم کو سراہا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">