کروڑوں کی کرپشن،وائس چیئرمین کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی قیصر چیمہ گرفتارو رہا

اسلام آباد۔جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں میں کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں ایف ائی اے نے سابق چیئرمین، وائس چیر مین جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی قیصر چیمہ کو زمین کے معاملے میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ عدلت پیش کر نے پر ایف آئی اے نے ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت میں ایف آئی ا ے کو ئی ثبوت پیش نہ کر سکی ۔ عدالت نے ملزم کو مقد مہ سے ڈسچارج کر دیا ۔ ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے جموں کشمیر سوسائٹی کے سابق سیکرٹری عبدالطیف قریشی اور زمین فراہم کرنے والے لینڈ پرووائڈر راجہ یاسر محمود سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 12 2023 میں درج کیا تھا۔ انہوں نے اٹھ کنال زمین کے معاملے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے ایف ائی اے نے سابق سیکرٹری لطیف قریشی کو گرفتار کیا جس نے عدالت سے ضمانت کروا لی تھی جبکہ راجہ یاسر محمود کو گرفتار کرنے کے لیے ایف ائی اے چھپے مارتی رہی لیکن ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ایف ائی اے کے ڈپٹی داریکٹر حسن جہا نگیر وٹو کی ہدایت پر سب انسپکٹر تابش نے سابق چیئرمین سوسائٹی قیصر چیمہ جس کو ایف ائی اے نے مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا تھا چھاپا مار کا ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے اسلام اباد زون لے ائے ایف ائی اے ذرا ئع کا کہنا ہے ملزم کو عدالت پیش کر کے ریمانڈ کے لئے عباس شبیر سول جج کی عدالت پیش کہا تو ایف آئی اے عدالت میں ثبوت پیش نہ کر سکی عدلت کا کہنا تھا کہ اپ کے پاس ثبوت نہیں کس کے حکم پر گر فتار کیا ہے ۔ تاہم عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ملزم کو مقد مہ سے خارج کر نے کے حکامات جاری کر دیئے ۔