راولپنڈی۔سی پی او سید خالد ہمدانی سے پولیس لائینز ہیڈ کواٹرز میں پارلیمنٹیرینز نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں راولپنڈی کے ممبران صوبائی اسمبلی کو مدعو کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر افسران نے شرکت کی ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ممبران پنجاب اسمبلی کو راولپنڈی پولیس کی کارکردگی اور اقدامات پر بریفنگ دی،سی پی او سید خالدہمدانی نے ممبران صوبائی اسمبلی سے ان کے حلقوں کے مسائل اور حل کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی، سی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہے،منظم و متحرک گینگز اور منشیات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں، گاڑیاں چھیننے کا واقعات پر مکمل کنٹرول کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق کرائم فری، ڈرگ فری پنجاب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، فوری اور موثر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے تھانوں کے ساتھ ساتھ خدمت مراکز سے بھی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، معاشرہ کے محروم طبقات اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے تحفظ سینٹر اور میثاق سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، ٹریفک کے بہاو¿ کو بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام، کرکٹ میچز اور لاءاینڈ آرڈر صورتحال میں بہترین کارکردگی پیش کی، ممبران صوبائی اسمبلی نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور جرائم کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون اور سپورٹ کے عزم کا اظہار کیا،ممبران صوبائی اسمبلی نے سٹریٹ کرائم، منشیات اور تجاوزات کے خلاف مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">