اسلام آباد۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا کارورل زون کے پولیس افسران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد ، اجلاس میں ایس پی رورل زون، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور کر ائم کنٹرول ٹیموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے رورل زون کی کا رکر دگی کا جائزہ لیا اور نا قص کا رکر دگی والے افسران کو شوکا ز نو ٹس جا ری کئے، اس موقع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے راہزنی،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے کرائم کنٹرول ٹیموں کی کارکر دگی کا جا ئز ہ لیا،انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ او ز کی زیر نگرانی کرائم کنٹرول ٹیمیں اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتار یوں کویقینی بنائیں اور راہزنی،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لیے موثر کارروائیاں کریں گی،آ ئندہ جس ایر یا میں واردات ہو گی اس ایر یا کا افسرذمہ دار ہو گا،تمام پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کو مزید مو ثر بنائیں، ڈ ی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی پرانعاما ت جبکہ ناقص کارکردگی پر سزا دی جائے گی، تمام پولیس افسران شہریوں کے لئے سہولیات پیدا کریں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،اس میں کسی بھی قسم کی کو تاہی ناقابل برداشت ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">