اسلام آباد۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات تشویش ناک ہیں، گیارہ ملکوں کے سفیروں پر حملہ کیا گیا ہے ،یہ ایک الارم ہے ،بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گورنر نے کہا کہ پشتون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نئی کا بینہ کی تقریب کی حلف برادری کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں اور کہا کہ سب پشتون صحافیون کو اپنے علاقے کی نمائندگی کرنی چاہیے۔ کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پشتونوں کا اتفاق ہوتا ہوا نظر آرہا ہے
خیبر پختونخواہ کے ابتر حالات کسی سے پوچھے نہیں جاسکتے کوہاٹ اور اس کے نواحی علاقوں میں کیا ہو رہا ہے ؟ گزشتہ روز سوات میں سیاح ایمبسڈرز پر حملہ ہوا پی جے اے کے صحافیوں کو پشاور میں تقریب کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج چوتھا دن پاڑہ چنار میں فائرنگ ہورہی ہے ان حالات کے باوجود ہمارا میڈیا خاموش ہے قبائلی اضلاع میں زمین کی تقسیم ابھی تک نہیں ہوئی خیبر پختونخواہ کی حکومت کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا کوہاٹ سے لے کر ڈی آئی خان تک نو گو ایریا بنا ہوا ہے ۔ خیبر پختونخوا کی حالات پر بلاول بھٹو زرداری سے بات کی، بلاول بھٹو زرداری نے صوبے کے حالات پر مشترکہ اجلاس بلانے کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیارہ سفیر سوات جارہے تھے اور ان پر راستے میں حملہ ہوا ،یہ ایک الارم ہے۔صوبے کے حالات پر میڈیا بات نہیں کررہا بلیک آؤٹ سے نہیں بلکہ بات کرنے سے مسائل حل ہوں گے۔