اسلام آباد۔ اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ کو ہسار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکا ر ڈ یا فتہ بین الصوبائی منظم گر وہ کے اہم رکن کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے لا کھوں روپے مالیت کے 19مسروقہ موٹرسائیکل،پرزہ جات اور چوری کے آلا ت برآمد کر لئے گئے، ملزم کی شناخت محمد آ صف کے نام سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزم نے اسلام آ باد اور پنجاب کے دیگر اضلا ع میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن پکار- 15یا”آئی سی ٹی “15-ایپ پر فوری اطلا ع کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">