غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن،کھوکھے،چھپڑ ہوٹلز مسمار،سرکاری زمین واگزار

غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن،کھوکھے،چھپڑ ہوٹلز مسمار،سرکاری زمین واگزار

اسلام آباد۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے سمیت بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کرانے کے لئے بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر انفورسمنٹ ونگ نے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے ساتھ ملکر ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے زون ٹو میں سیکٹر G-15 اور F-15 میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر بھرپور آپریشن کیا اور متعدد بلڈنگز کو سربمہر کردیا گیا. بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیکٹر G-15 میں 23 عمارات جبکہ سیکٹر F-15 میں 3 عمارات کو سربمہر کرکے مالکان کو نوٹسسز جاری کردئیے گئے. اس طرح مجموعی طور پر بلڈنگ بائی کی خلاف ورزی پر 26 عمارات کو سیل کرکے مالکان کو نوٹسسز جاری کئے گئے۔

اسی طرح چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر زون فائیو میں واقع جناح ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن کرتے ہوئے 8 تعمیراتی میٹریل کے ٹھئیے، 5 شٹرنگ ڈپوز، 4 کباڑ خانے، 12 پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز، 5 چھپڑ ہوٹل، 4 پراپرٹی دفاتر، 8 چکن شاپس ، 4 ٹک شاپس اور ایک سروس اسٹیشن بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردئیے اور سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔مزید برآں سیکٹر I-8، I-9 اور I-10 میں کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 9 چھپڑ ہوٹلوں کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں. واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے سی ڈی اے انتظامیہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لا رہا ہے جسکے نتیجے میں ابتک اربوں روپے کی سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروائی جاچکی ہے۔