ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا سید سجاد حسین بخاری کا ملٹری ہسپتال کا دورہ

راولپنڈی ۔ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا سید سجاد حسین بخاری نے ملٹری ہسپتال کا دورہ کیا ،انہوں نے زیر علاج پولیس آفیسر کانسٹیبل ناصر محمود کی عیادت کی، ایس ڈی پی او نے زخمی کانسٹیبل کی صحت اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،انہوں نے زخمی کانسٹیبل کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،اس موقعہ پر ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا نے کہا کہ تمام افسرا ن محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی پولیس افسر اپنے آپ کو مشکل وقت میں کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا۔