آر آئی یو جے کی پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران صحافیوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت

اسلام آباد .صحافیوں پر پنجاب پولیس کا تشدد اور گرفتاریاں ناقابل برداشت،احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے روا رکھا گیا سلوک لمحہ فکریہ ہےحکمران ہوش کے ناخن لیں اور صحافیوں پر تشدد کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، آن خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس کی طرف سے صحافیوں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرے سے آر آئی یو جے کےصدر طارق علی ورک صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی،آر آئی یو جے کے سنیر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی سنیر صحافی حیدر شیرازی، ذیشان گردیزی،گل قیصر خان اور دیگر نے خطاب کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے.

آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نے کہا کہ حکمران جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو سارے آزادی صحافت کی بات کرتے ہیں لیکن جب حکومت میں چلے جاتے ہیں تو ان کے رویے بدل جاتے ہیں گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والا واقع افسوس ناک اور شرمناک ہے اور یہ سب حکمرانوں کی ایما پر ہوا ہے ایسا نہیں ہے کہ پولیس اپنی مرضی سے صحافیوں پر تشدد کرئے ہم کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ جب چاہیں صحافیوں کے اوپر چڑھ دوڑے انہیں تشدد کا نشانہ بنائے صحافی بے یارو مدد گار نہیں ہیں ہم پوری طرح ان کی پشت پر موجود ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے کی قیادت سے مشاورت کے بعد صحافیوں پر آئے روز ہونے والے تشدد اور گرفتاریوں کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے روکنے کو ہم کسی طور برداشت نہیں کریں گے .

حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی قیادت سے مشاورت کے ساتھ ہم شدید احتجاج کریں گے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر ہوگی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سنیر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی وہی کچھ دکھاتے ہیں جو اس ملک میں ہورہا ہوتا ہے حکمران اپنی نااہلی اور نالائقی کو چھپانے کے لیے پولیس کے ذریعے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ہم صحافیوں کوحکومت اور پولیس کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بات احتجاج سے آگے بڑھ چکی ہے ہمیں اپنی اعلی قیادت کے ساتھ وسیع مشاورت سے ایک جامع لاہحہ عمل مرتب کرنا ہوگا اور حکمرانوں کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ رکھے گے ناروا سلوک کو روکنے کے لیے ہر سطح پر موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے .

جبکہ احتجاجی مظاہرے میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان جوائنٹ سیکرٹری مجاہد نقوی،احتشام الحق ،طلعت فاروق ،عامر بٹ ،خالد گردیزی ،نوید شیخ کامران چوہدری، شاہد اجمل،شاہ محمد ، سحرش قمر راجہ کامران عمران خان، وقار چوہان، سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی.