اسلام آباد .پولیس کا حد سے زیادہ وزن اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری.

اسلام آباد .پولیس کا حد سے زیادہ وزن اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری،رواں سال کے دوران 20ہزار سے زائد حد سے زیادہ وزن والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے تحت چالان جاری کیے گئے، حدسے زیادہ وزن اورٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بننے والی گاڑیوںکے خلاف بلا امتیاز کارروائیاںجاری رکھی جائیں.

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے اور حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین اور دوران سفر شاہراوں پر حفاظتی ضابطوںپر عملدرآمد کیلئے اسلام آباد پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے،تاکہ اسلام آباد میں مربوط ٹریفک کے نظام کو قائم رکھا جاسکے،اس ضمن میں اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 20ہزار سے زائد حد سے زیادہ وزن والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان جاری کیے، اسلام آبادپولیس کے اضافی دستے بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے تعینات کیے گئے ہیں.

جو خصوصا اسلام آباد ایکسپریس وے،کرنل شیر خان شہید روڈ،سری نگر ہائی وے اور شہرکی دیگر بڑی شاہراوں اور مختلف مقامات پر شہریوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے مکمل محفوظ رکھا جا سکے،اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں کہ ایکسپریس ہائی وے،سری نگرہائی وے اور کرنل شیر خان شہید روڈپر تعینات نفری ٹریفک کے بہاو¿ کو مزید موثربنائے،اس سلسلے میں شہری اپنی شکایات کے ازالے کیلئے اسلام آباد پولیس کی ہیلپ لائن “پکار”15پر رابطہ کر سکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس حادثات کی روک تھام اور قانون کی بالا دستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جاسکے۔