انگلینڈ کے شہری سے تین کروڑ روپے ہتھیانے پر بانڈ ڈویئر ہائوس کے مالک نعیم خالد گرفتار

اسلام آباد ۔ ڈپلومیٹک انکلیو میں کسٹم کی ملی بھگت سے چلنے والے بانڈڈ ویئر ہاؤس و ڈیوٹی فری شاپ کا بزنس پارٹنر بنانے کا جھانسہ دے کر انگلینڈ کے شہری سے تین کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیانے پر پولیس کی ملی بھگت سے مقدمہ درج کر کے بانڈڈ ویئر ہاؤس کے مالک نعیم خالد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کر کے ریمانڈ لے کر تفتیش شروع ۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھا پے ۔ ، عمران افضل ولد عبدالقیوم نے بتایاکہ نعیم خالد سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔اس نےدرخواست دہندہ کو پاکستان کسٹمز سے جاری شدہ ایک فارم L-2 دیا، جس کی تصدیق اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ، ایم آئی ٹی نے کی ہے۔درخواست دہندہ نے جب واپس برطانیہ جا کر محمد نعیم خالد سے دوبارہ رابطہ کیا تو یہ معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ ان کے حقیقی بھائی بلال رانا اور تیمور رانا بھی شامل ہیں، جو کہ نعیم خالد کے ساتھ کاروبار میں شریک تھے۔ملزم محمد نعیم خالد دھوکہ دہی سے لائسنس دلوانے کے بہانے بھاری رقم ہڑپ کرلی، درخواست دہندہ کے مطابق ملزم نے جعلی، غیر حقیقی اور جھوٹی دستاویزات فراہم کر کے اس کا اعتماد توڑا اور بھاری رقم حاصل کی۔ ان دستاویزات کا سرکاری ریکارڈ میں کوئی وجود یا حقیقت نہیں ہے۔ملزم محمد نعیم خالد نے درخواست دہندہ کو بانڈڈ ویئرہاؤس اور ڈیوٹی فری شاپ کے 50 حصص 150 ملین روپے کی قیمت پر فروخت کرنے کی پیشکش کی۔ اس پیشکش کے بعد درخواست دہندہ نے اپنے کزن بلال رانا کے ذریعے ابتدائی رقم محمد نعیم خالد کو ان کے گھر (مکان نمبر 24، گلی نمبر 39، سیکٹر 1-8/2، اسلام آباد) پر نقد رقم کی ادائیگی کی، جہاں پر یکم ستمبر 2023 کو شام 7 سے 8 بجے کے درمیان 10 ملین روپے کی رقم دی گئی۔ اس کے بعد، 7 ستمبر 2023 کو دوبارہ 10 ملین روپے کی مزید رقم اسی مکان پر شام 7 سے 8 بجے کے درمیان دی گئی۔ اسی طرح 19 ستمبر 2023 کو بھی 10 ملین روپے نقد ادا کیے گئے۔ ان تمام ادائیگیوں کے بدلے ملزم خالد نے صرف ایک سادہ رسید فراہم کی ۔جوایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، اسلام آباد کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔ مزید برآں، حصص کی منتقلی کا معاہدہ جس پر Asim William (جو کہ Duty Free Holding Limited کے نامزد ڈائریکٹر ہیں نے رہائشی فلیٹ نمبر 13، دوسری منزل، مدینہ مال، گلریز-BI، ہائی کورٹ، راولپنڈی) کے دستخط موجود تھے، فراہم کیا گیا۔محمد نعیم خالد نے جعلی اور جھوٹے دستاویزات کی بنیاد پر اعتماد کو توڑتے ہوئے 30 ملین روپے کی رقم ہڑپ کی اور اس عمل میں اپنے ساتھیوں بشمول سہیب علی (جنہیں Diplomats Duty Free Pvt. Limited کا منیجر کہا جاتا ہے۔کی مدد سے درخواست دہندہ کو دھوکہ دیا۔درخواست دہندہ نے بذاتِ خود اور اپنے نمائندے بلال رانا کے ذریعے محمد نعیم خالد سے رابطہ کیا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا، لیکن ابتدا ءمیں محمد نعیم خالد نے مختلف حیلے بہانے سے وقت ضائع کیا اور اب وہ رقم واپس کرنے سے انکار کر رہا ہے، مزید برآں، وہ درخواست دہندہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ وہ ایک بااثر شخص ہے۔لہذا آپ سے درخواست ہے کہ محمد نعیم خالد، اسیم ولیم، ذیشان نذیر، محمد وسیم خالد اور سہیب علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے۔تھانہ آئی نائن پولیس نے بلال رانا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم نعیم خالد کو گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ نعیم خالد بیرون ملک سے کروڑوں روپے کی شراب سمیت دیگر سامان ڈیوٹی فری شاپ کیلئے لاتا ہے۔ اور کسٹم حکام کی ملی بھگت سے ڈپلومیٹک سمیت دیگر علاقوں میں موجود مافیا کو بھی ماہانہ بنیاد پر کروڑوں کی شراب فروخت کرتا ہے اس حوالے سے نعیم خالد سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے جو جلد بے نقاب کروں گا۔ پولیس نے عمران افضل کے کزن بلال را نا سے مبینہ ملی بھگت کرتے ہوئے مقد مہ درج کر لیا ہے۔