پلاٹ الاٹمنٹ میں جعلی سازی،سی ڈی اے اہلکارسمیت2 گرفتار

اسلام آباد ۔پلاٹ الاٹمنٹ میں جعلسازی کا الزام میں سی ڈی اے اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے پلاٹوں کے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان راجہ خاور علی اور سادات علی شامل ہیں،ملزم سادات علی سی ڈی اے میں بطور جونئیر اسسٹنٹ لینڈ تعینات تھا،اسپیشل جج سینٹرل II اسلام آباد نے پلاٹ فراڈ کیس میں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کی،ملزمان نے سی ڈی اے کے 8 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ حاصل کی ، راجہ خاور علی نے سادات علی کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر سی ڈی اے پلاٹس کی الاٹمنٹ حاصل کی،ملزمان نے سیکٹر I-11/2 میں متاثرہ افراد کے پلاٹس پر غیر قانونی قبضہ حاصل کیا،موضع سنگجانی کے متاثرہ افراد کے پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے قانونی وارثین کو نقصان اٹھانا پڑا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔