اسلام آباد،ملزمان نے فائرنگ کرکے 29 سالہ شخص کو قتل کردیا

اسلام آباد۔تھانہ سبزی منڈی کی حدودآئی جے پی روڈ پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 29 سالہ شخص کو قتل کردیا۔بتایاجاتاہے کہ مقتول کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی جو دو بچوں کاباپ تھااوراتوار کی رات گئےاپنے گھر واقع آئی ٹین تھری موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ اسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔نوجوان فائرنگ سے زخمی ہواتو راولپنڈی پولیس اورتھانہ سبزی منڈی پولیس کے مابین حدود کاتنازعہ بنارہا جس میں اسلام آبادکے تھانہ سبزی منڈی کی پولیس تاخیر سے پہنچی جب تک شدیدزخمی انتیس سالہ ندیم نے سڑک پرتڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔پولیس نے بعدازاں مقتول کاپمز سے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ بتایاگیاہے کہ مقتول کے لواحقین نے سبزی منڈی پولیس کوبتایاکہ ندیم دوران ڈکیتی قتل کیاگیاجبکہ سبزی منڈی پولیس ڈکیتی کامقدمہ درج کرنے سے مبینہ گری کرتی بتائی گئی ہے۔