اسلام آباد ۔وزارت ہاوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے لائف سٹائل ریزیڈنسیا کی تعمیر میں تاخیر کا معا ملے پر ایفرو اور ایف جی ای ایچ اے کے جے وی ونگ کیخلاف تحقیقات میں ایفرو کمپنی کے سی ای او جاوید اقبال خٹک ایف آئی اے پیش ابتدائی بیان ریکارڈ کر وا دیا۔
ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کو بھی جلد نو ٹس جاری کیا جائے گا ایف آئی اے ذرائع، ایف جی ایچ اے سے ، ایفرو کمپنی نے 15 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کا ٹھیکہ جی ایچ سی آئی کمپنی نے لے لیا �
ایفرو کے ڈائریکٹر سید عمران اور سی ای او جاوید اقبال خٹک کے خلاف جی ایچ سی کمپنی نے ایف آئی اے میں دی جانے درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے کے احکامات پر ہو نے والی انکوئری میں غلام حبیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایم ڈی شوکت حبیب کو دھمکیاں دیں اور مطالبہ کیا کہ انھیں کمپنی میں 50 فیصد کا حصہ دار بنایا جائے جس کے بعد ایفرو اور غلام حبیب کنسٹرکشن کمپنیاں 50 فیصد کے حصے دار بن گئیں ۔
ایفرو کے دونوں ڈائریکٹرز نے دونوں منصوبوں سے ایک ارب 66 کروڑ ہتھیار لیے اور ایف جی ایچ اے کے جے بی ونگ کے افسران میں یہ رقم تقسیم ہوتی رہی اس وجہ سے غلام حبیب کنسٹرکشن کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان ہوا کام کی غیر قانونی منتقلی کی وجہ سے 71 کروڑ کی مشینری اور 64 کروڑ کی سیکیورٹی کی ورک ڈن 22 کروڑ کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی اور میری ذاتی لینڈ کروزر بھی چھین لی گئی لہذا سید عمران اور جاوید اقبال خٹک کے ساتھ کیے گئے جی ایچ سی ای کے ساتھ معاہدے کی تحقیقات ایفروں کو پراجیکٹ سے بے دخل کیا جائے ہمارے کنٹریکٹ کو بحال کیا جائے اور جو رقم ہم سے ہتھیائی گئی ہے وہ واپس دلوائی جائے
لائف سٹائل ریزیڈنس یا پروجیکٹ سے ایفرو کو فارغ کیا جائے ڈی جی ایف ائی اے نے تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو احکامات جاری کر دیے ہیں جس پر سید عمران اور جاوید اقبال خٹک اور ایف جی ایچ اے کے جے بی ونگ کے افسران کے خلاف تحقیقات شروع کر دی
ایف آئی اے نے ایفرو کے ڈائریکٹر سید عمران اور سی ای او جاوید اقبال خٹک کو نو ٹس جاری کر کے طلب کیا تھا جا وید خٹک نے پیش ہو کر ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ایف آئی اے ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سمیت جے وی میں شامل سب کو طلب کیا جائے گا۔