اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے محمد نوازکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد،تقریب میں ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد ذیشان حیدرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمحکمہ پولیس میں انکی خدمات کے اعتراف میں پھولوں کا گلدستہ اور اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی،اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے محمد نوازکے اعزاز میں سکیورٹی ڈویژن میں الوداعی تقریب کا انعقاد کی گیا،تقریب میں ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد ذیشان حیدرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس ایس پی سکیورٹی نے ریٹائرڈ ہونے والے محمد نوازکی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا.
آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں، جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت آپ کیلئے کھلا ہے، آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ اور اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔