سینیٹر ناصر بٹ، فوکل پرسن ڈینگی کی قیادت میں فوارہ چوک سے لیاقت تک ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف، افسران و عملہ، سول سوسائٹی اور میڈیا کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ڈینگی آگاہی بینرز، پوسٹرز اور پلے کارڈز آویزاں کیے گئے،عوام الناس میں ڈینگی سے متعلق آگاہی اور روک تھام کے پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے تاہم ڈینگی پر قابو پانے اور اس سے بچاؤ کے لیے کام کرنا پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ،انہوں نے عوام الناس سے بھی درخواست کی کہ وہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ ،انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ اگر کسی مریض میں ڈینگی کی علامات ظاہر ہوں یا ڈینگی کی تشخیص ہو تو اسے بہتر علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مربوط کوششوں سے ہم ڈینگی پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے، ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے اس موقع پر کہا کہ واسا راولپنڈی ڈینگی پر قابو پانے کے لیے حکومت کی ہدایات کے مطابق پوری طرح پرعزم اور کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا راولپنڈی روزانہ کی بنیاد پر صفائی، پانی کے لیکیجز کی مرمت اور کھڑے پانی کی نکاسی کا کام باقاعدگی سے کر رہا ہے، بہتر اور موثر ڈینگی کنٹرول اور روک تھام کی سرگرمیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ڈی سی آفس کے تعاون سے واسا نے اپنی خدمات اپنے دائرہ اختیار سے باہر کے علاقوں تک بڑھا دی ہیں، واسا راولپنڈی چک جلال دین سمیت ڈینگی سے بدترین متاثرہ یوسیز کو واٹر باؤزر کے ذریعے پانی فراہم کر رہا ہے، رجسٹرڈ اینڈرائیڈ فونز پر 523 ہاٹ سپاٹ ہیں جن کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ اور ٹیگ کیا جا رہا ہے اس مقصد کے لیے 08 ٹیمیں تشکیل دی گئی ،
آخر میں سینیٹر ناصر بٹ نے ڈینگی آگاہی واک کے لیے واسا راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا اور اس واک کو کامیاب بنانے پر واسا افسران اور عملے کی شرکت کو سراہا.