مبینہ موبائل سیکنڈل میں ملوث کلکٹر کسٹم آصف ہرگن نے اسلام آباد کا چارج چھوڑ دیا

اسلام آباد ۔ مبینہ موبائل سیکنڈل میں ملوث کلکٹر کسٹم آصف ہرگن نے اسلام آباد کا چارج چھوڑ دیا ۔ عارضی چار ج ائر پورٹ کلکٹر دے دیا گیا قبل ازین ان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری ہوئے 14 روز گزر گئے تھے انھوں نے نہ چارج چھوڑا نہ ہی نئے کلکٹر کے احکامات جاری ہوئے تھے ابھی تک نئے کلکٹر کی تعیناتی ہیں ہو سکی ، ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹم اسلام آباد آصف ہر گن کا تبادلہ فنانس ڈویژن 17 ستمبر کو کیاگیا۔ اور ان کی نئی پوسٹنگ کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا مگر با اثر کلکٹر نے ایف بی آر کے احکامات نظر انداز کر دیئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کلکٹریٹ میں کروڑوں روپے کے موبائل سکینڈل میں کلکٹر نوید الہٰی اور آصف ہرگن کیخلاف ایف ٹی آو کے احکامات کے تحت انکوائری جاری تھی ذرائع نے انکشاف کیا کہ کسٹم کلکٹر کی کرسی پر براجمان آصف ہرگن اپنے خلاف ہونیوالی تحقیقات میں شفاف طریقے سے نکلنے کیلئے اپنے من پسند شخص کی تعیناتی کاخواہشمند تھے جو نہ ہو سکی جبکہ ایف بی آر حکام ایسا شخص کو لانا چاہتے ہیں جو نہ صرف تحقیقات میں مدد دے بلکہ اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی بھی کرسکے تاکہاس سکینڈ ل کی تحقیقات کا آغاز ہو سکے، کلکٹر کسٹم آصف ہرگن کو تبدیل کر نے کے احکامات جاری کئے تھےاس دوران کلکٹر کا ڈرائیور جیند ستی عمرہ کرنے سعودی عرب چلا گیا بعدازاں اس کے آنے کے بعدکلکٹرکسٹم آصف ہرگن عمرہ کے لئے سعودی عرب گئے ۔جس کے بعد انھوں نے ایک ماہ بعد چارج چھوڑ دیا۔ جبکہ عارضی چارج ائر پورٹ کلکٹرزیب گل شبیر کو دیا گیا ہے۔