92اخبار کی بندش،ملازمین فارغ ،یونین کا مالکان کیخلاف احتجاج

اسلام آباد۔روزنامہ 92 کے ملازمین کی جبری برطرفیاں لمحہ فکریہ ورکرز کے خون پسینے پر تعمیر ہونے والے محلات میڈیا مالکان کیلئے درد سر بن جائیں گے ہم ورکرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،جبری برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے اس حوالے سے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے تو ہم تعاون کرنے کو تیار ہیں ار آئی یوجے ورکرز کی پشت پر موجود ہے اور موجود رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے ار آئی یوجے کے زیر اہتمام 92 نیوز سے صحافیوں کی برطرفیوں کے خلاف 92 نیوز کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرے سے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ صدر ار آئءیوجے طارق علی ورک سیکرٹری جزل ار آئی یوجے آصف بشیر چوہدری سابق صدر عابد عباسی عامر سجاد سید سیکرٹری فنانس نیشنل پریس کلب وقار عباسی گلزار خان قربان ستی افشاں قریشی خضر ملک سردار احسن اطہر حیات اور دیگر نے خطاب کیا صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پرنٹ میڈیا ہماری آنکھوں کے سامنے دریا برد ہورہا ہے تمام صحافتی اداروں کو باہم بیٹھ کر جاہزہ لینا ہوگا اور پرنٹ میڈیا کو بچانے کےلیے آگے بڑھ کر اس حوالے منصوبہ بندی کرنا ہوگی ار آئی یوجے نے پیشکش کی ہے کہ اگر کوئی معاشی کرائسز ہیں تو ار آئی یوجے آپ کی مدد کرنا کو تیار ہے جتنے بزنس کے نتیجے میں ورکرز کی تنخواہیں ادا ہوسکتی ہیں اس کیلئے ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن مالکان نے اگر ورکرز کو فارغ کرنے کا حتمی منصوبہ بنا رکھا ہے تو پھر ایسے آسانی سے ہم ورکرز کی برطرفی کی اجازت نہیں دیں گے ورکرز کی برطرفی کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے جانا پڑا تو احتجاج کےلیے جاہیں گے ہمارے مطالبات پر غور کیا جاے اور ورکرز کے حقوق کا خون نہ کیاجائے

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوےث کہا کہ روزنامہ 92 کی انتظامیہ نے بغیر نوٹس دیے 45 ورکرز کو جبری برطرف کیا ہے ان کے واجبات ادا نہیں کیے گے میڈیا مالکان ورکرز کے خون پسینے پر اپنے بزنس کو اگے بڑھاتے ہیں اپنے محلات تعمیر کرتے ہیں لیکن اب ہم انہیں ورکرز کے خون پسینے پر محلات تعمیر نہیں کرنے دیں گے ہم ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں جہاں تک جانا پڑا ہم ورکرز کا ساتھ دیں گے جنرل سیکرٹری ار آئی یوجے آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ اگر مالکان مشکلات کا شکار ہیں تو ہم انہیں ہلپ آو¿ٹ کرسکتے ہیں لیکن یوں صحافیوں کو بیروز گار کرنا درست رویہ نہیں ہے ہم اس روش کو کسی طور برداشت نہیں کرسکتے سابق صدر ار آئی یوجے عامر سجاد سید نے کہا کہ ورکرز تنہا نہیں ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں مالکان کی ورکرز دشمن پالیسی زیادہ دیر نہیں چلے گی عابد عباسی نے کہا کہ صحافیوں کو بیروزگار کرکے میڈیا مالکان اپنے لیے خود مشکلات کھڑی کررہے ہیں وقار عباسی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یوں بیک جنبش قلم صحافیوں کی نوکریوں سے برطرفی ظلم و انصافی کی انتہا ہے 92 نیوز کے ساتھیوں ہم عدالت سے لے کر ہر سطح پر92 نیوز کے ورکرز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اے ٹی وی کی یونین کے جنرل سیکرٹری اطہر حیات نے کہا کہ ایسی صورتحال حال میں مل کر کام کرنا ہوگا تب ہی جاکے ہمارے مسائل حل ہوں گے ہمیں بھی 23 ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں احتجاجی مظاہرے میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سنیر ناہب صدر راجہ بشیر عثمانی عمار برلاس سینئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان ممبران ایگزیکٹو باڈی علی اختر غفران چشتی صوبیہ مشرف نوابزادہ شاہ علی سنیر صحافیوں اظہارخان نیازی جعفر بلتی نوابزادہ خورشید سجاد حسین راجہ کامران خالد شاہ سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی