اسلام آباد ۔کینیڈا کے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا شہری ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد زون میں ملزم نے ایف ائی اے کو جل دے کر فرار ہونے کی کوشش پر بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث حالت غیر ہو گئی واقعہ قبلہ کے بعد ایف ائی اے کام اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا پولیس رائے کے مطابق ایف ائی اے اسلام اباد زون کی بلڈنگ سے ایک ملزم جس کو کینیڈا جاتے ہوئے ایئرپورٹ سے ایف ائی اے نے جالی ویزے پر گرفتار کر کے اسلام اباد زون میلوڈی لے ائے جہاں پر ملزم کو رکھا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ایف ائی اے کی حفاظت توڑ کر بھاگا اس نے بلڈنگ سے چھلانگ لگائی تو اس کی حالت غیر ہو گئی جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا
دوسری جانب ایف آئی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو 10 روز پرانی ہے جس میں ملزم نے ایف آئی اے کی کسٹڈی سے فرار ہونے کی کوشش کی، زونل آفس اسلام آباد حال ہی میں شفٹ ہوا ہے، جس میں حوالات بھی تیار ہو چکے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم زین نے جعلی ویزے کی بنیاد پر کینیڈا جانے کوشش کی تھی، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو آف لوڈ کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کیا تھا، ملزم نے واش روم کا بہانہ بنا کر کھڑکی سے فرار ہونے کی کوشش کی،ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملزم کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا،ڈاکٹر کے مطابق ملزم کو مکمل صحت مند ہونے پر اسی دن 2 گھنٹے کے بعد ڈسچارج کردیا تھا،کینیڈا ہائی کمیشن نے بھی ملزم کے حوالے سے بتایا تھا کہ ملزم نے 4 سال قبل بھی جعلی دستاویزات کی بنیاد پر سٹوڈنٹ ویزا کے لئے اپلائی کیا تھا، جس پر ملزم کا ویزا ریجکٹ کیا گیا تھا۔اب ملزم نے کسی ایجنٹ کے ذریعے ویزا حاصل کیا جو جعلی نکلا، جس پر ملزم ڈپریشن کا شکار تھا۔یار رہے کہ کسی بھی ملک کے ویزاجات متعلقہ ملک کی ایمبیسی لگاتی ہے ناکہ ایجنٹس۔ ایف آئی اے ایسے ایجنٹس کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کررہا ہے،عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی ذاتی دستاویزات ایجنٹوں کے حوالے نہ کریں۔ بیرون ملک ویزے کے حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔