اسلام آباد۔اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ عبدالحق عمرانی کا پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے نے اردل روم کا انعقاد ،اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسٹیبلیشمنٹ عبد الحق عمرانی نے سنٹرل پولیس آفس میںپولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا ، جس میں پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ٹرانسفر و پوسٹنگ،دیگر سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ کے سامنے رکھے،حل طلب مسائل کا موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے باقی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں، آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفئیر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">