نیشنل بینک سے کیش لے جانے والا شہری ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق

اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن میں مسلح ڈکیتی کی واردات سکیورٹی گارڈ بینک نیشنل بینک سے کیش لے کرجا رہے تھے کہ گیٹ پر مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نیشنل بینک سے کیش لے جانے والی گاڑی کے سیکیورٹی گارڈز بینک سے کیش لے کر نکلے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گارڈ پر فائرنگ کر دی جس سے ایک گارڈ جان بحق ہو گیا جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ڈاکو لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے زخمی ہونے والوں میںنذیر اللہ سکنہ لنڈی کوتل خیبر ایجنسی ندیم سکنہ لنڈی کوتل خیبر ایجنسی ناظم شاہ اور ضیا اللہ شامل ہیں جبکہ جانباک ہونے والے شخص کا نام میر حیدر ہیں واقعہ کی اطلاع کے بعد ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی عمران منیر موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد ناکہ بندی کی گئی تا ہم ابھی تک ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکے ایس ایچ او عمران منیر کا کہنا ہے کہ رقم کی گنتی ہو رہی ہیں ہم جو مقدمہ درج کریں گے اس کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے جبکہ واقعہ میں ایک شخص چار زخمی ہو گئے زخمی ہونے والے بینک کے اطراف میں جا رہے تھے اس دوران وقوعہ پیش ایا ڈکیتی بینک کے اندر نہیں بلکہ باہر ہوئی ہے