ملزمان الائیڈ بینک میں گھس گئے ،لاکھوں روپے چھین کر فرار،فائرنگ سے گارڈ زخمی

اسلام آباد۔ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سنبل کے علاقہ جی 14 میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکو دن دہاڑے الا ئیڈ بینک گھس گئے اور اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی مزاحمت پر فائرنگ فائرنگ سے گارڈ زخمی جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس ذرائے کے مطابق نامعلوم ڈاکو دن دہاڑے الا ئیڈ بینک میں گھس گئے اور اسلح کی نوک پر لاکھوں روپے کی نقدی جس میں ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ 20 لاکھ روپے سے زائد ہے لوٹ لی ہے جس پر گارڈ نے مزاحمت کی ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گارڈ زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس الا ئیڈ بینک پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم پولیس ڈاکوں کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ایس ایچ او تھانہ سنبل کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے نامعلوم ڈاکو 18 لاکھ سے زائد کی نقتی لے گئے جبکہ ایک گارڈ زخمی ہوا ہے۔