اسلام آباد آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاسوں کا انعقاد ،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا،افسران کو جرائم پیشہ عناصر کی جلد از جلد گرفتاری اور سدباب کے لئے سخت احکامات جاری کئے،تمام افسران اپنی تمام توانائیاں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے صرف کریں،آپ کی موجودگی شہریوں کے لئے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے خوف کا باعث ہونی چاہیے،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد اور سیف سٹی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا،جن میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ،ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ سمیت ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی سیف سٹی ،تمام زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی.
آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی مجموعی صورتحال کا جائز ہ لیا، تمام افسران سے باز پرس کی اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی سخت سرزنش کی،انہوں نے ایس ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے احکامات جاری کئے اور جرائم کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی اپنانے اوراپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے خصوصی لائحہ عمل بنائیں، جدید ٹیکنالوجی اور تمام میسر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کریک ڈاو¿ن کو یقینی بنایا جائے ،عدالتی مفروران اور اشتہاریوں کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں اور انہیں پناہ دینے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائےں، بغیر نمبر پلیٹ ،کالے شیشوں اور نیلی بتیوں والی گاڑیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائیں،انہوں نے افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کو یقینی بنانے کیلئے ڈولفن اسکواڈ کے گشت کو مزید موثر بنایا جائے،انہوں نے تمام افسران کو گشت کو مو¿ثر بنانے اور شہریوں کے لئے ہر وقت میسر رہنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی موجودگی شہریوں کے لئے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے خوف کا باعث ہونی چاہیے،علاوہ ازیں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رات گئے ڈی جی سیف سٹی اور دیگر افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی،انہوں نے افسران سے سیف سٹی میں جاری پراجیکٹس پر بریفنگ لی،انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے کیمرہ جات مکمل طور پر آپریشنل ہیں اور قانون شکن عناصر کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں.