اسلا م آباد ۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر طارق علی ورک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) میں وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے حوالے سے صحافیوں کی ویری فکیشن کا سلسلہ جاری ہے اور جن لوگوں کے پہلے فیز میں نام شامل تھے اور اہل قرار پائے ہیں وہ اس سہولت سے فوری فائدا اٹھا سکتے ہیں ۔ہیلتھ کارڈ کا ہونا ضروری نہیں آپ کا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ انشورنس کارڈ ہو گا۔ باقی جن لوگوں نے اپلائی کیا ہوا ان کی ویری فکیشن شروع ہو گئی ہے اور جن ساتھیوں نے ہیلتھ انشورنس کے لیے اپلائی نہیں کیا وہ ابھی بھی کر سکتے ہیں ۔سٹیٹ لائف انشورنس کی ویب سائٹ پر ہسپتالوں کی لسٹ موجود ہے، اس میں ملک کے بڑے ہسپتال شامل ہیں جہاں سے علاج کروایا جا سکے گا ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">