مزدوروں نے مینڈیٹ دیا ،ادارے کا تحفظ اورترقی کیلئے کام کریں گے ،نو منتخب صدر حسین بھٹو

اسلام آبا۔ او جی ڈی سی ایل کے نو منتخب صدر زاہد حسین بھٹو نے کہا ہے کہ کہ مزدوروں نے ہمیں چاروں صوبوں سے مینڈیٹ دیا۔ ادارے کا تحفظ اور ادارے کی ترقی کے لئے کام کر نا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ جو ہمارے ادارے کی 3rd پارٹی لوگ کام کررہے ہیں ان کو ریگولائز کرانا ، ادارے کا تحفظ اور ادار کی ادارے کی ترقی کے لئے کوشاں رہنا اور مزدور کے جتنے بھی مراعات کو بحال کرانا ہے ۔

جنرل سیکرٹری ملک ممتاز نے کہا کہ ہمارا منشور ہے کہ انشاءاللہ ایک ادارے میں ڈپلومیسی ہوگی ، یہاں جو ڈسکریمیشن ہورہی ہے انشاءاللہ اس کا خاتمہ کریں گے اور ہماری بہت ساری تعداد جو سالوں سال سے 3rd پارٹی کے ہیں ہم انشاءاللہ ان کےلیے بھی کام کریں گے انہوں نے کہا کہ تقریبا 4500 کے قریب ملازمین ادارے کے حوالے سے بھی ہمارا تعظیم کہ ہم ادارے سے کرپشن ختم کریں گے اور جو آوٹ سورس کے نام پر آکشن ہوتی ھے ٹھیکیداری نظام میں اس کو ختم کریں گے اور ادارے کو ترقی کی راہ کی طرف گامزن کریں گے انشاءاللہ ۔

سینئر وائس پریزیڈنٹ سی بی اے شرافت اللہ خان نے کہا کہا کہ 29 سال سے میں کام کررہا ہوں ، الحمدللہ او جی ڈی سی ایل میں اس وقت سی بی اے بن چکی ہے ۔ زاہد حسین بھٹو کی سربراہی میں، محمود خان ، کی سربراہی میں ، جس طرح ورکرز نے اعتماد کا اظہار کیا ہےدل کی اتھاگہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعاگوں ہیں اللہ تعالی ہمیں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی توفیق دے ۔ ہمارا منشورہے کہ مزدور کی خوشحالی کا تعین کریں اور جو 3rd پارٹی سسٹم ھے اس کو بلکل میں سمجھتا ہوں کہ یہ غلط ھے جو ہمارا سسٹم تھا پہلے اس کو دوبارہ بحال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو پروجیکٹس ہیں وہ تو آؤٹ سروس کرکے بند کرتے ہیں کہ جو ہمارے پاس ٹیکنیکل لوگ موجود ہیں ہم اپنے ورکرز کو یہ پیغام بھی دیتے ہیں کہ جو بھی آپ اپنے ادارے کے لیے جان لگا کر کام کرسکتے ہیں کریں ۔