اسلام آباد ۔بینک ڈکیتی کیس میں ملوث ڈکیت ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ لوٹی گئی رقم، اسلحہ، ایمونیشن اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دن پولیس ٹیموں نے انتھک محنت کی بالخصوص سی آئی اے اور سی ٹی ڈی نے انسانی وسائل، سیف سٹی کیمروں، ڈیجیٹل سرویلنس اور ڈیٹا اینالائز کر کے ڈکیت کو گرفتار کیا۔ ملزم وارداتوں میں پہلے صوبہ پنجاب میں بھی چالان ہو چکا ہے۔
اسلام آباد پولیس ہر شہری، ہر گھر، دفتر کی سیکیورٹی کی زمہ دار ہے۔ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے جسے مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈکیتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا ہے۔