جعلی بنک گارنٹی کا الزام،ایم ڈی پاکستان فائونڈیشن اتھارٹی کو نوٹس

اسلام آباد ۔ وزارت ہاوسنگ کے ذیلی ادارے پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے 8ارب روپے کے کری روڈ منصوبے کی تعمیر میں جعلی بنک گارنٹی دینے کے الزام میں ایف آئی اے نے ایم ڈی پاکستان فائونڈیشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2015 میں پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی نے کری روڈ پر ہاوسنگ پراجیکٹ آٹھ ارب روپے سے شروع کیا۔ تعمیراتی کمپنیوں نے ٹینڈر میں حصہ لیا جس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ‘ چیف انجینئرنگ سمیت ماتحت عملہ کی ملی بھگت سے AIRRSکمپنی کو ٹینڈر دیا گیا جس نے 75لاکھ روپے کی جعلی پے آرڈر البراک بنک سے ملی بھگت کرتے ہوئے بنوا کر پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کو جمع کروادیا۔ کام شروع ہوا تو 2016 میں ایم ڈی الیاس شیخ کو پتہ چلا تو انہوں نے تحقیقات شروع کردیں اور کروڑوں روپے کے ٹینڈر کی تحقیقات شروع کروا دی ابتدائی طور پر ا یم ڈی کے حکم پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کرلی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران شوکت کی کمپنی سمیت دیگر کمپنیوں کی تحقیقات جمعہ کے روز شروع کردی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈرنگ غلط ہونے کی وجہ سے الاٹیوں کو اضافی رقم دینی پڑی ایف آئی اے نے ایم ڈی پاکستان ہائوسنگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔