اسلام آباد۔او جی ڈی سی ایل کے نو منتخب صدر زاہد حسین بھٹونے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور سپورٹس میڈیکل فنڈ یونین فنڈ کا اڈٹ کروائیں گے تاکہ سابق عہدے داروں کی چوری پکڑی جا سکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے او جی ڈی سی ایل پاکستان ایمپلائیز یونین اتحاد گروپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نو منتخب صدر زاہد حسین بھٹو جنرل سیکرٹری ملک ممتاز سمیت ملک اختر اور دیگر عہدے داران اور ملک بھر سےآنے والے نو منتخب عہدہدارن نے بھی خطاب کیا۔
قبل ازین یم ڈی او جی ڈی سی ایل نے نو منتخب صدر اروں زاہد حسین بھٹو سمیت دیگر عہدہداروں کو گلدستہ پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ باڈی ادارے کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گی جبکہ ملازمین کا تحفظ ادارے کی ذمہ داری ہے۔
سابق ایم این اے چیئرمین پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نیلامی میں خوبیاں بیان کرنے کی بجائے ادارے کا مذاق بنا دیا گیا حکومت پی آئی اے کو فروخت نہیں کرنا چاہتی، ٹریڈ یونین ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کی آج آپکا صدر زاہدبھٹوہے جو اپ کے حقوق کی جنگ لڑے گا۔
ملک ممتاز نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل میں اؤٹ سورس کے نام پر چند شر پسند ٹھیکے داروں کیے اجارہ داری ہے ہمارے ریٹائرڈ ملازمین کو اندر داخل نہیں ہونے دیا جاتا ٹھیکیداری کا نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں زاہد بھٹو نے کہا ملازمین کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہوگی ۔
چوہدری منظور نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا وفاقی وزیر مصدق ملک صاحب او جی ڈی سی ایل کے بورڈ کا وقت ختم ہو گیا ہے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے گا انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے جج جس تنخواہ پر ریٹائرڈ ہوتے ہیں وہی تنخواہ ان کی پنشن ہوتی ہے ہم اپ کے ساتھ کھڑے ہیں سپریم کورٹ میں ملازمین کی رٹ دائر کریں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور کا ساتھ دیا ہم نے پی ڈبلیو ڈی کی اواز پارلیمنٹ تک پہنچائی اپ کی اواز بھی پارلیمنٹ میں ہوگی۔ تقریب میں او جی ڈی سی ایل کے ملک بھر سے ملازمین نے شر کت کی ۔