آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت کرائم کنٹرول کے حوالے سے اہم میٹنگ ،آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو ڈکیتی، قتل، رابری، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان کی گرفتاریوںاور سنگین جرائم،سٹریٹ کرائم اور کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دینے کے احکامات دیئے،شہریوں کے جان و مال اور ان کی عزت کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں کرائم کنٹرول کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا،ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق ،ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے انسداد کا جائزہ لیا،.
انہوں نے پولیس افسران کو مقررہ وقت کے اندر ڈکیتی، قتل، رابری، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات میں شواہد کے حصول کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں،آئی جی اسلام آبادنے سینئر پولیس افسران کو سنگین جرائم ،سٹریٹ کرائم اور کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دینے اور انسداد کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال اور ان کی عزت کا تحفظ اسلا م آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،تمام پولیس افسران شہرمیں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنائیں۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی آپریشنز اور ڈائریکٹر لیگل کے ہمراہ سٹی زون کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے پولیس افسران کو شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے منظم کارروائیاں کرنے کی احکامات جاری کئے۔