ایف ٹین میں کھلی کچہری،ڈی آئی جی نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات دیئے

اسلام آباد ۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور ایس پی صدر زون خان زیب کی تھانہ شالیمار کے علاقہ سیکٹر ایف ٹین میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور ایس پی صدر زون خان زیب نے تھانہ شالیمار کے علاقہ سیکٹر ایف ٹین میں کھلی کچہری کا انعقادکیا، کچہری میں ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی

ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے آئی جی پی شکایت سیل 1715 پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف فورمز کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کردئیے ہیں،تمام زونل ایس پیز اپنے اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر یں،اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔\